24 اگست 2013 - 19:30
کنٹرول لائن پر پھر سے کشیدگی

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ہندوستانی چوکی پر بلاوجہ فائرنگ کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ابنا: ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے جموں کے راجوری ضلع میں تركڈي گلی علاقے میں کل رات فائرنگ کی۔ ہندوستانی فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی اور رات گئے تک دونوں جانب سے فائرنگ جاری رہی۔دونوں ممالک کے درمیان نومبر 2003  میں جنگ بندی نفاذ عمل میں آیا تھا جس کے بعد سے سرحد پر رہنے والے لوگوں کی زندگی معمول پر آسکی تھی تاہم حالیہ چند دنوں سے دونوں فریقوں کی جانب سے کنٹرول لائن پن حلاف ورزی کئے جانے کے دعوے کئے جاتے رہے ہیں۔

.......

/169